Vision Media Group
اہم خبریںکرکٹکھیل

آسٹریلیا سے 10 وکٹوں سے شرمناک شکست پر سنیل گواسکر بھارتی ٹیم پر پھٹ پڑے

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹوں کی شکست کے بعد سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر نے بھارتی ٹیم پر شدید تنقید کی۔

پانچ میچز کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے کر سیریز ایک، ایک سے برابر کر دی۔ اتوار کو ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ کے تیسرے دن آسٹریلیا نے 19 رنز کا ہدف بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے حاصل کر لیا۔

بارڈر-گواسکر ٹرافی کے اس میچ کی پہلی اننگز میں بھارتی ٹیم صرف 180 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔

سنیل گواسکر نے بھارتی ٹیم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا، "بقیہ تین میچز کو ایک نئی سیریز کے طور پر لیں۔ یہ بھول جائیں کہ یہ پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز ہے۔ بھارتی ٹیم کو ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے کہ وہ آنے والے دنوں میں زیادہ سے زیادہ پریکٹس کرے۔”

انہوں نے مزید کہا، "یہ وقت ضائع کرنے کا نہیں ہے۔ ہوٹل کے کمروں میں بیٹھے رہنے یا فارغ وقت گزارنے کے بجائے پریکٹس پر دھیان دینا ضروری ہے، کیونکہ آپ یہاں کرکٹ کھیلنے آئے ہیں۔ پریکٹس کے لیے پورا دن ضروری نہیں، صبح یا دوپہر میں سیشنز کیے جا سکتے ہیں، لیکن ان دنوں کو ضائع نہ کریں۔”

واضح رہے کہ بھارت نے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دی تھی، لیکن دوسرے ٹیسٹ میں ٹیم توقعات پر پورا نہیں اتری۔

Related posts

کوئٹہ دھماکے پر روسی صدر کی تعزیت، دہشت گردی کے خاتمے کیلیے پاکستان کو مکمل تعاون کی پیش کش

admin

نیٹ فلکس کی تاریخ ساز ڈیل : الو ارجن کی ’پشپا 2‘ کے ڈیجیٹل حقوق 275 کروڑ میں خرید لئے

admin

”وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتہ کی تعطیل ختم”

admin

Leave a Comment