تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان اور آسٹریلیا آمنے سامنے ہوئے۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی ٹیم 46.4 اوورز میں 203 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔
پاکستانی اننگز میں ابتدائی بلے باز جدوجہد کا شکار نظر آئے، صائم ایوب صرف 1 اور عبداللہ شفیق 12 رنز بنا کر مچل اسٹارک کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ بابر اعظم کو ایڈم زمپا نے 37 رنز پر اور کامران غلام کو پیٹ کمنز نے 5 رنز پر پویلین بھیج دیا۔
مڈل آرڈر میں کپتان محمد رضوان نے 44 رنز کی مزاحمت کی مگر مارنس لبوشین کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے، جبکہ شاہین شاہ آفریدی 24 اور عرفان خان 22 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ نسیم شاہ نے 40 رنز بنائے مگر پیٹ کمنز کی گیند کا شکار ہوئے۔ حارث رؤف صفر پر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون میں عبداللہ شفیق، صائم ایوب، بابر اعظم، محمد رضوان، کامران غلام، سلمان علی آغا، محمد عرفان خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد حسنین شامل تھے۔
پاکستان کی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے دورے پر ہے، جہاں وہ تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی