Vision Media Group
اہم خبریںپاکستان

افغان حکومت کو ٹی ٹی پی کیخلاف ٹھوس حکمت عملی اپنانا ہوگی، دو عملی نہیں چلے گی، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا دہشت گردی، افغانستان سے تعلقات اور عوامی مسائل پر خطاب

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افواجِ پاکستان اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیاں دہشت گردی کے خلاف پوری طرح متحرک ہیں۔ انہوں نے حالیہ دہشت گرد حملوں پر افسوس کا اظہار کیا اور بتایا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران خوارج کو انجام تک پہنچایا گیا، تاہم اس میں ایک میجر نے جام شہادت نوش کیا۔

وزیراعظم نے افغانستان کے ساتھ تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ برادرانہ تعلقات چاہتے ہیں، لیکن ٹی ٹی پی کی افغانستان سے سرگرمیاں ناقابلِ قبول ہیں۔ انہوں نے افغان حکومت کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹی پی کو کسی صورت پاکستان کے بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے کی اجازت نہ دی جائے۔

اجلاس میں سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی جمہوریت کے لیے خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ بے نظیر بھٹو ایک بہادر خاتون تھیں جنہوں نے ملک اور جمہوریت کے لیے قربانیاں دیں۔

وزیراعظم نے پارا چنار میں ادویات کی قلت کے مسئلے پر بھی بات کی اور بتایا کہ این ڈی ایم اے کے ذریعے ایک ہزار کلو ادویات ہیلی کاپٹر کے ذریعے فراہم کی گئیں، اور متاثرہ افراد کو علاج کے لیے اسلام آباد منتقل کیا گیا۔

Related posts

پاکستان فلسطینیوں کا گھر، ہمارے دل آپ کے لیے دھڑکتے ہیں: وزیر اعظم

admin

چیف جسٹس پاکستان کی تعیناتی: پارلیمانی کمیٹی کے ارکان کے نام طلب

admin

"لاہور میں فضائی آلودگی: سکول اوقات میں تبدیلی اور حفاظتی اقدامات”

admin

Leave a Comment