Vision Media Group
اہم خبریںبین الاقوامی

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی پیش قدمی جاری، اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر تنزلی سے دوچار

کراچی: خام تیل کی مد میں ادائیگیوں کے دباؤ، برآمدی شعبوں کی جانب سے اپنی برآمدی ترسیلات بھنانے کا عمل رکنے اور شعبہ توانائی کے گردشی قرضوں کی ادائیگیوں میں مشکلات کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو بھی اتار چڑھاؤ کے بعد ڈالر کی محدود پیش قدمی جاری رہی، اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا، اس طرح سے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ ایک دوسرے کی مخالف سمت پر گامزن رہی۔

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں پاکستان اور چین کے درمیان کرنسی سواپ معاہدے کے تحت باہمی تجارت چائنیز کرنسی میں کیے جانے سے ڈالر پر آنے والے دنوں میں ڈالر پر انحصار کم ہونے اور پاکستان میں چین سمیت دیگر ممالک کی مزید سرمایہ کاری منصوبوں جیسی مثبت اطلاعات کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ایک موقع پر ڈالر کی قدر 10پیسے کی کمی سے 277روپے 56پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی اور کاروبار کے بیشتر دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا لیکن اختتامی لمحات میں طلب بڑھنے کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 08 پیسے کے اضافے سے 277 روپے 74پیسے کی سطح پر بند ہوئے۔

اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10 پیسے کی کمی سے 279روپے 25 پیسے کی سطح پر بند ہوئی، معیشت میں درآمدی نوعیت کی بڑھتی ہوئی طلب اور متعلقہ ریگولیٹر کی خریداری سرگرمیاں بھی انٹربینک مارکیٹ پر اثرانداز رہیں۔

Related posts

پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کے مابین آئینی ترمیمی مسودے پراتفاق ہوگیا

admin

’’بے وقوف مت بنو!‘‘ کاجول کا صحافی کو کرارا جواب

admin

پاکستان کی شاندار فتح: 152 رنز سے کامیابی

admin

Leave a Comment