اسلام آباد: شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر اور کرغزستان، بیلاروس، قازقستان کے وزرائے اعظم پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
کرغزستان کے وزیراعظم ژاپاروف کا استقبال وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوا، جہاں وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک اور دیگر اعلیٰ سول و فوجی حکام نے انہیں نورخان ایئر بیس پر ریڈ کارپٹ پیش کیا۔
استقبال کے موقع پر روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے وزیراعظم کو گلدستے پیش کیے، اور دونوں رہنماؤں کے درمیان خیرسگالی کے کلمات کا تبادلہ بھی ہوا۔ کرغزستان کے وزیراعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی موجود ہے، جس میں معیشت، تجارت کے وزیر، نائب وزیر خارجہ، اور ایس سی او کے لیے نائب رابطہ کار شامل ہیں۔ اس موقع پر پاکستان میں کرغزستان کے سفیر اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موج