Vision Media Group
پاکستانکرکٹکھیل

بابراعظم بھی کامران غلام کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

ناقص فارم کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہونے والے سابق کپتان بابراعظم نے کامران غلام کی کارکردگی کو سراہا۔

ملتان میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں بابراعظم کی جگہ کامران غلام کو پلئینگ الیون میں شامل کیا گیا، جہاں انہوں نے اپنے ڈیبیو پر 118 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ کامران غلام اس کامیابی کے ساتھ ڈیبیو پر سنچری بنانے والے 13ویں پاکستانی بلے باز بن گئے۔

سالگرہ کے دن بابراعظم نے اپنے متبادل کامران غلام کی اننگز کی تعریف کی اور انسٹاگرام پر تعریفی اسٹوری بھی شیئر کی، جس میں انہوں نے لکھا، "اچھا کھیلا کامران!”

یہ بات قابل ذکر ہے کہ بابراعظم کو مسلسل ناقص پرفارمنس اور 18 سے زائد اننگز کھیلنے کے باوجود ففٹی یا اس سے زائد اسکور نہ کرنے کے سبب آرام دیا گیا ہے تاکہ وہ ذہنی دباؤ سے نکل سکیں۔

Related posts

راولپنڈی میں طلبہ کا احتجاج، 250 سے زائد طلبہ زیرِ حراست

admin

"پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ میں نئی بلندیاں: انڈیکس 87 ہزار کو عبور کر گیا”

admin

الیکشن کمیشن کل پی ٰٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت کرے گا

admin

Leave a Comment