Vision Media Group
کرکٹکھیل

باکسنگ ڈے ٹیسٹ؛ ویرات کوہلی نوجوان آسٹریلوی بلے باز سے الجھ پڑے، سخت تنقید کا سامنا

میلبرن کے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے روز بھارتی اسٹار بلے باز ویرات کوہلی اور 19 سالہ آسٹریلوی ڈیبیو اوپنر سیم کونسٹاس کے درمیان گرما گرمی دیکھنے کو ملی۔ یہ واقعہ میچ کے 10ویں اوور کے اختتام پر پیش آیا جب دونوں کھلاڑی کندھے سے ٹکرا گئے۔ ری پلے ویڈیو سے ظاہر ہوا کہ سیم کونسٹاس اپنی کریز پر واپس جا رہے تھے اور کوہلی پچ کے دوسری جانب سے آتے ہوئے ان سے ٹکرا گئے۔

کونسٹاس کی شاندار اننگز سیم کونسٹاس نے اپنے پہلے ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 65 گیندوں پر 60 رنز بنائے، جس میں دو چھکے اور چار چوکے شامل تھے۔ انہوں نے بھارتی بولرز کو جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے جسپریت بمراہ کی 33 گیندوں پر 34 اور محمد سراج کی 19 گیندوں پر 20 رنز اسکور کیے۔

کونسٹاس کا ردعمل چینل 7 سے گفتگو کرتے ہوئے سیم کونسٹاس نے کہا، "شاید ہم دونوں جذباتی ہو گئے تھے، یہ محض ایک معمولی جھڑپ تھی اور کرکٹ میں ایسے لمحات آتے رہتے ہیں۔”

یہ واقعہ سوشل میڈیا پر بھی موضوع بحث رہا، جہاں کرکٹ شائقین نے مختلف آراء کا اظہار کیا۔

Related posts

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ؛ پاکستان ٹیم جنوبی افریقا کیخلاف فالو آن کا شکار

admin

ملتان ٹیسٹ کا دوسرا دن: پاکستان کے 556 رنز کے جواب میں انگلینڈ نے 96 رنز بنالیے

admin

چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے پاکستان نہ جانے پر متبادل آپشنز پر غور، چیئرمین ای سی بی کا بیان

admin

Leave a Comment