پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ کے درمیان ایک غیر معمولی ملاقات ہوئی ہے۔ یہ ملاقات وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران ہوئی، جہاں وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر ایک ساتھ بیٹھے۔
ذرائع کے مطابق، اسحاق ڈار اور جے شنکر کے درمیان ظہرانے کے دوران گفتگو ہوئی۔
ذرائع کے مطابق، بھارتی درخواست پر دونوں وزرائے خارجہ کو اکٹھا بٹھانے کے لیے وزارت خارجہ نے سٹنگ ارینجمنٹ میں تبدیلی کی۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بھارتی وزیرخارجہ اور پاکستان کے وزیرخارجہ کے درمیان ہونے والی گفتگو کی تفصیلات فی الحال افشا نہیں کی جا رہی ہیں۔
بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر نے ایس سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد بھارت واپس روانہ ہوگئے۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور حکومت پاکستان کا مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔