Vision Media Group
پاکستانکھیل

تیسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستانی پلیئنگ الیون میں اہم تبدیلی متوقع ہے۔

راولپنڈی: پاکستان کی جانب سے تیسرےٹیسٹ کے لیے ایک تبدیلی کرنےکا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق لیگ اسپنر زاہد محمود کی جگہ فاسٹ بولرکو شامل کرنے پرغور کیا جارہا ہے جس کے تحت محمد علی کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ محمدعلی کو شامل کرکے ریورس سوئنگ سے مدد لینےکی کوشش کی جائےگی۔

ذرائع کے مطابق کوچز کی زیر نگرانی محمد علی دو روز سے مکمل رن اپ کے ساتھ نیٹس میں بولنگ کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلینڈ نے پاکستان کو پہلا ٹیسٹ 47 رنز سے ہرادیا تھا اور دوسرے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دی تھی۔

Related posts

ڈولفن سکواڈ کی سنیپ چیکنگ ، 32 اشتہاریوں سمیت 792 ملزمان گرفتار

admin

"پاکستان میں مہنگائی میں کمی: تازہ ترین اعداد و شمار اور اہم تبدیلیاں”

admin

کچھ عناصر پاکستان میں دراندازی کرتے ہیں، لیکن یہ ہماری پالیسی نہیں، افغان ناظم الامور

admin

Leave a Comment