Vision Media Group
انٹرٹینمنٹبین الاقوامی

جعلی ویڈیو کا شکار رشمیکا مندانا سائبر سیفٹی کیلئے قومی سفیر مقرر

ساؤتھ انڈین اداکارہ رشمیکا منڈانا اب سائبر سیفٹی کے فروغ کے لیے کام کریں گی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، انہیں بھارتی وزارتِ داخلہ کے انڈین سائبر کرائم کوآرڈینیشن سینٹر کی جانب سے قومی سفیر مقرر کیا گیا ہے۔ رشمیکا کو آن لائن فراڈ، ڈیپ فیک ویڈیوز، سائبر بُلنگ، اور مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ جعلی مواد جیسے سائبر کرائم کے خطرات کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، تاکہ وہ سائبر سیفٹی کو فروغ دے سکیں۔

رشمیکا منڈانا نے اس معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سائبر کرائم دنیا بھر میں ہر فرد، کاروبار، یا کمیونٹی کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ خود اس کا تجربہ کر چکی ہیں، اس لیے وہ سائبر سیفٹی کے حوالے سے آگاہی پھیلانے اور مثبت تبدیلی لانے کے لیے پُرعزم ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ موجودہ دور میں ان خطرات کا مقابلہ کرنے اور اپنے ڈیجیٹل اسپیس کی حفاظت کے لیے متحد ہونا بہت ضروری ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس نومبر کے آغاز میں تلگو، کناڈا، تامل اور ہندی فلموں کی معروف اداکارہ رشمیکا منڈانا کی جعلی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ اس واقعے کے خلاف انہوں نے قانونی کارروائی شروع کی اور ملزم کو سزا دلوائی۔

Related posts

حزب اللہ نے اسرائیلی شہر حیفا پر 100 سے زائد راکٹ داغ دیے، 12 اسرائیلی زخمی

admin

نیٹ فلکس کی تاریخ ساز ڈیل : الو ارجن کی ’پشپا 2‘ کے ڈیجیٹل حقوق 275 کروڑ میں خرید لئے

admin

ودیا بالن رقص کرتے ہوئے اسٹیج پر گرگئیں

admin

Leave a Comment