Vision Media Group
اہم خبریں

حکومت نے دیوالیہ ہوتی معیشت کو سنبھال لیا، عمران خان کا اعتراف

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے تسلیم کیا ہے کہ موجودہ حکومت نے دیوالیہ ہونے کے خطرے سے دوچار معیشت کو سنبھال لیا ہے۔ یہ بیان انہوں نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران دیا۔

ایک صحافی کے سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ حکومت کی کوششوں سے معیشت استحکام کی طرف گئی ہے، اور دیوالیہ ہونے کا خطرہ ٹل گیا ہے۔ تاہم، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ استحکام کے باوجود معیشت میں ترقی کے آثار نمایاں نہیں ہیں۔

پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات

دوسری جانب، پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کے اراکین عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے۔ ملاقات کرنے والوں میں علی امین گنڈا پور، اسد قیصر، عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا، اور راجہ ناصر عباس شامل تھے۔

Related posts

لبنان میں پھنسے پاکستانیوں کو لیکرخصوصی پرواز آج کراچی پہنچے گی

admin

فلم پشپا 2 کا مشہور گانا یوٹیوب سے ڈیلیٹ کیوں کردیا گیا؟

admin

”لاہور: سرکاری نرخنامے میں چاول اور دالوں کی قیمتوں میں 5 سے 20 روپے تک کمی”

admin

Leave a Comment