Vision Media Group
اہم خبریںپاکستان

دہشت گردی کی تمام شکلوں کا ملکر مقابلہ کریں گے، پاکستان اور چین کا عزم

"ویژن نیوز”

اسلامی جمہوریہ پاکستان اور عوامی جمہوریہ چین نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے، جس میں چینی وزیراعظم کی پاکستانی قیادت، بشمول وزیراعظم، صدر، چیئرمین سینٹ، اسپیکر قومی اسمبلی اور سروسز چیفس کے ساتھ ملاقاتوں کا ذکر کیا گیا ہے۔ ان ملاقاتوں میں دونوں فریقین نے پاک چین اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کو مزید مستحکم کرنے، عملی تعاون کو بڑھانے اور باہمی مفادات پر وسیع اتفاق رائے پر زور دیا۔

دونوں ممالک نے پاک چین دوستی اور تعاون کو مزید تقویت دینے کی ضرورت پر زور دیا، جبکہ پاکستان نے صدر شی جن پنگ کے ویژن اور تجاویز کی بھرپور تعریف اور حمایت کی۔ مشترکہ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان امن، سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے روشن مستقبل کے لیے عالمی سطح پر تمام ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے، اور پاک چین تعاون میں کسی بھی رکاوٹ یا کمزوری کی کوشش ناکام ہوگی۔

Related posts

’’بے وقوف مت بنو!‘‘ کاجول کا صحافی کو کرارا جواب

admin

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر,ڈی سی لاہور کے تحصیل راوی میں مختلف مقامات کے دورے

admin

"بھارتی ڈاکٹرز کی لاپرواہی: خاتون کے پیٹ میں 12 سال تک قینچیاں چھوڑنے کا انکشاف”

admin

Leave a Comment