Vision Media Group
اہم خبریںپاکستان

راولپنڈی میں طلبہ کا احتجاج، 250 سے زائد طلبہ زیرِ حراست

(احتشام)لاہور کے بعد راولپنڈی اور اسلام آباد میں طلبہ کے احتجاج اور توڑ پھوڑ کے واقعات کے نتیجے میں کم از کم 250 طلبہ کو حراست میں لیا گیا ہے، جبکہ 36 کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

راولپنڈی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ طلبہ کی شناخت کے لیے ویڈیو فوٹیجز اور تصاویر کا استعمال کیا جا رہا ہے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی برداشت نہیں کی جائے گی، اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ شہر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس کی نفری مختلف مقامات پر تعینات کی گئی ہے۔

پنجاب کالج میں ہونے والے مبینہ ریپ کے حوالے سے طلبہ کا احتجاج جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس واقعے کے بارے میں دعویٰ کیا کہ یہ ایک من گھڑت کہانی ہے، جس کا کوئی حقیقی وجود نہیں ہے، اور یہ ایک مخصوص جماعت کی جانب سے انتشار پھیلانے کے لیے بنایا گیا منصوبہ ہے۔

مریم نواز نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اس واقعے کی تفتیش کے نتائج کا بھی ذکر کیا اور ساتھ ہی ایک ایسی طالبہ کو بھی پیش کیا جس نے اس واقعے کا "چشم دید گواہ” ہونے کا دعویٰ کیا تھا، تاہم اس طالبہ نے بتایا کہ وہ اس کالج کیمپس سے نہیں ہیں اور یہ کہانی دوسری جگہوں سے سنی گئی تھی۔

Related posts

”پی ٹی آئی کارکنان کے تشدد سے پولیس کانسٹیبل شہید، 70 اہلکار زخمی”

admin

”لاہور میں اسموگ کی صورتحال بدترین ہونے کا خدشہ، ریڈ الرٹ جاری”

admin

”پی ٹی آئی رکن کے ہاتھ میں آنسو گیس کی گن تھی جو پاکستان میں دستیاب نہیں، اپوزیشن لیڈر کے پی”

admin

Leave a Comment