سپریم کورٹ نے سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔
سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کی جانب سے دائر 26 ویں آئینی ترمیم کے فیصلے تک متعلقہ درخواست مسترد کر دی گئی تھی، جس پر عدالت نے درخواست گزار پر 20 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔
سماعت کے دوران، عدالت نے سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کے وکیل سے پوچھا کہ کیا وہ آئینی بینچ کے دائرہ اختیار کو تسلیم کرتے ہیں؟ وکیل نے جواب دیا کہ وہ اسے تسلیم نہیں کرتے۔
جسٹس جمال مندوخیل نے وکیل سے کہا کہ اگر آپ دائرہ اختیار تسلیم نہیں کرتے تو کمرہ عدالت چھوڑ دیں۔ اس پر وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ موجودہ آئینی بینچ کو جوڈیشل کمیشن نے نامزد کیا ہے