ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان میری اور اپنی بہن سُہانہ خان کی ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکیاں دیتے تھے۔
اننیا پانڈے نے حال ہی میں نیٹ فلکس تھرلر ”CTRL“ میں اداکاری کے جوہر دکھائی ہیں، یہ فلم مصنوعی ذہانت اور کم ہوتی پرائیویسی اور آن لائن خود مختاری سے متعلق ہے۔
فلم کی ایک حالیہ پروموشنل ویڈیو میں، اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ایک بار ان کے ایک دوست شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے ’بلیک میلنگ‘ کے طور پر ان کے ذاتی ولاگز کو لیک کرنے کی دھمکی دی تھی۔
اننیا نے کہا کہ میں اپنی روز مرہ زندگی کو ریکارڈ کرتی تھی، لیکن اسے کبھی پوسٹ نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ میں، سوہانہ اور شنایا چیزیں ریکارڈ کرتے تھے اور آریان ہمیں دھمکی دیتے تھے کہ اگر ہم نے اس کا کوئی کام نہ کیا تو وہ ان ویڈیوز کو لیک کر دے گا۔
اننیا کی شاہ رخ خان کی بیٹی سہانہ خان اور سنجے کپور کی بیٹی شنایا کپور کے ساتھ بچپن سے ہی دوستی ہے۔ جبکہ آریان سہانہ کے بڑے بھائی ہیں۔
اننیا نے اس یادداشت پر ہنستے ہوئے کہا کہ یہ سب نوعمری کا مزہ تھا۔