Vision Media Group
اہم خبریںکرکٹکھیل

صائم ایوب کو علاج کیلئے فوری لندن بھیجنے کا فیصلہ

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اوپنر صائم ایوب سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اور علاج کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

پی سی بی کے مطابق صائم ایوب کا لندن کے معروف اسپورٹس آرتھو ماہرین سے معائنہ کروایا جائے گا۔ ڈاکٹر ممریز نے اوپنر کی تمام میڈیکل رپورٹس پہلے ہی لندن روانہ کر دی ہیں اور ان کے لیے ماہرین سے اپوائنٹمنٹ طے کر دی گئی ہے۔

پی سی بی چیئرمین نے کہا کہ صائم ایوب پاکستان کرکٹ کے بہترین کھلاڑیوں میں شامل ہیں اور ان کی مکمل صحتیابی ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہیں جلد از جلد کیپ ٹاؤن سے لندن بھیجا جائے گا، اور اس دوران اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔

صائم ایوب کو انجری جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران شارٹ تھرڈ مین باؤنڈری پر گیند کا پیچھا کرتے ہوئے ہوئی، جہاں ان کا دایاں ٹخنہ مڑ گیا۔ اس انجری کی وجہ سے وہ فوری طور پر میچ سے باہر ہوگئے اور ان کا اسپتال میں اسکین بھی کروایا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، انہیں مکمل صحتیابی میں 4 سے 6 ہفتے لگ سکتے ہیں۔

صائم ایوب کے علاج کے لیے برطانوی ماہرین کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں، اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ وہ چیمپئینز ٹرافی سے قبل مکمل فٹ ہو جائیں گے۔

مزید اپڈیٹس کے لیے ساتھ رہیں۔

Related posts

دہشت گردی کی تمام شکلوں کا ملکر مقابلہ کریں گے، پاکستان اور چین کا عزم

admin

لاہور سے جدہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے 64 آئس بھرے کیپسول برآمد

admin

”پی ٹی آئی احتجاج سے نمٹنے کیلیے وفاقی پولیس کے 33 کروڑ روپے سے زائد خرچ ہوگئے”

admin

Leave a Comment