(احتشام)
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1771 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد .
ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ دوران چیکنگ 1709 ان ڈور اور 62 آؤٹ ڈور مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوئے ہیں اور ڈینگی فیلڈ ٹیموں کی 42050 مقامات کی انسپکشن کی گئی ہے. انہوں نے کہا کہ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 45 مقدمات کا اندراج کروایا گیا ہے اور ڈینگی سروئلنس ٹیموں نے 424952 کنٹینرز کو چیک کیا. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ انتظامی افسران ڈینگی فیلڈ ورکرز کی سخت مانیٹرنگ کر رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ شہری بھی ضلعی انتظامیہ لاہور کا ساتھ دیں اور شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ شہری اپنے گھروں کی چھتوں، صحن، ائیرکولرز اور ٹبوں میں پانی جمع نہ ہونے دیں.