Vision Media Group
اہم خبریںپاکستان

عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس پر فیصلہ 13جنوری کو سنایا جائے گا

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس: فیصلہ پھر موخر

اسلام آباد:
احتساب عدالت میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کر دیا گیا۔ جج ناصر جاوید رانا کی رخصت کے باعث آج فیصلہ نہ سنایا جا سکا۔

عدالتی عملے نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری کو آگاہ کیا کہ فیصلہ آج ممکن نہیں۔ کیس کی آئندہ سماعت کے لیے 13 جنوری کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

جی ایچ کیو حملہ اور سانحہ 9 مئی کیسز کی سماعت بھی ملتوی

سانحہ 9 مئی اور جی ایچ کیو حملے سمیت 13 کیسز کی سماعت 8 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔ اڈیالہ جیل میں سماعت کرنے والے جج امجد علی شاہ ٹریننگ پر ہیں، جس کے باعث آج کوئی کارروائی نہ ہو سکی۔ عدالت نے تمام ملزمان کو حاضری سے استثنا دے دیا۔

مزید پیشرفت کے لیے تمام ملزمان اور وکلا کو آئندہ سماعت کا انتظار ہے۔

Related posts

”آئندہ سال سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج 2025 منظور کرلی”

admin

لاہور: سبزیوں کی قیمتوں میں کمی، شہریوں کے لیے خوشخبری

admin

اسرائیلی فوج کے غزہ اور لبنان میں حملے، 140 فلسطینی اور لبنانی شہری شہید

admin

Leave a Comment