Vision Media Group
اہم خبریںبین الاقوامی

غزہ میں 12 ہزار طلبہ شہید، سیکڑوں تعلیمی ادارے جنگ کی نذر ہوگئے

غزہ: 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک تقریباً 12 ہزار فلسطینی طالب علم جان کی بازی ہار گئے۔

الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ غزہ کی وزارت تعلیم کے مطابق ایک سال سے جاری جنگ میں اب تک 11 ہزار 852 طالب علم جاں بحق ہوئے ہیں جب کہ 18 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق غزہ اور مغربی بینک میں جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک 560 اساتذہ اور اسٹاف کے دیگر افراد بھی اسرائیلی حملوں میں شہید ہوئے جبکہ 3 ہزار 700 سے زائد زخمی ہوئے۔

غزہ کی وزارت تعلیم کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے 362 تعلیمی اداروں (یونیورسٹی اور اسکولوں) کی عمارتوں پر بمباری کی گئی اور اکثر کو تباہ کردیا گیا، جب کہ اقوام متحدہ کے تحت چلنے والے 65 اسکولوں کو بھی بمباری سے تباہ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق غزہ میں 7 لاکھ 18 ہزار طالب علم تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہیں، جبکہ اکثر طالب علم ذہنی تناؤ کا شکار بھی ہیں۔

Related posts

لاہور میں مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں کمی اور اضافہ: تازہ ترین صورتحال

admin

آسٹریلیا سے 10 وکٹوں سے شرمناک شکست پر سنیل گواسکر بھارتی ٹیم پر پھٹ پڑے

admin

”آزاد کشمیر میں ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلیے بکتر بند گاڑیاں پہنچ گئیں”

admin

Leave a Comment