Vision Media Group
اہم خبریںپاکستان

قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا دورہ، تعمیراتی کاموں کی رفتار میں تیزی

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا علی الصبح قذافی سٹیڈیم کا تفصیلی دورہ۔ تعمیراتی کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا

پوری ٹیم دن رات محنت کر رہی ہے۔پراجیکٹ کو ریکارڈ مدت میں مکمل کریں گے۔محسن نقوی

لاہور۔21 اکتوبر،2024
قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ نے سپیڈ پکڑ لی۔بیسمنٹ کی تکمیل کے بعد فلورز کی تعمیر کا کام آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہےجبکہ سٹیل فکسنگ سٹرکچر اور انکلوژرز پر دن رات تعمیراتی کام جاری ہے۔چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے آج علی الصبح قذافی سٹیڈیم کا تفصیلی دورہ کیا۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے تعمیراتی کاموں پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیا۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے انکلوژرز کی اپ گریڈیشن کے کام کا معائنہ کیا۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے فلورز اور سٹیل فکسنگ ورک پر پیش رفت کا مشاہدہ کیا۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے پراجیکٹ پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی ۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ کام کے بہترین معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اورچیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے قبل قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ کی تکمیل کے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔میگا پراجیکٹ کی بروقت تکمیل کے لیے کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پوری ٹیم دن رات محنت کر رہی ہے۔پراجیکٹ کو ریکارڈ مدت میں مکمل کریں گے۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے ایف ڈبلیو او حکام کو پراجیکٹ کی بروقت تکمیل کے لیے ہدایات دیں۔

Related posts

پی آئی اے کی نجکاری، 85 ارب کی جگہ ایک بڈر کی صرف 10 ارب کی بولی

admin

سندھ ہائیکورٹ نے سابق صوبائی مشیر اسماعیل ڈاہری پر مزید مقدمات درج کرنے سے روک دیا

admin

موٹر سائیکل ڈرائیونگ لائسنس: آخری موقع 30 نومبر تک!

admin

Leave a Comment