(احتشام)راولپنڈی لاہور کے پنجاب کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے واقعے پر طلباء نے قائد کیمپس اسلام آباد کی عمارت کو آگ لگا دی۔ طلباء نے کالج کی گاڑیوں اور شیشوں کو بھی نقصان پہنچایا۔
پروفیسر حسن کے مطابق، طلباء نے مرد اور خواتین اساتذہ اور عملے کو یرغمال بنا لیا۔ کالج کے استاد ذیشان نے بتایا کہ طلباء عمارت کے اندر داخل ہو رہے ہیں اور پولیس انہیں روکنے میں ناکام ہے۔ ہم سب عمارت میں چھپے ہوئے ہیں اور ہماری جان کو خطرہ ہے، جبکہ طلباء مسلسل پتھراو کر رہے ہیں جس سے عمارت کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔