Vision Media Group
اہم خبریںپاکستان

مبینہ زیادتی کیس، لاہور سمیت مختلف علاقوں میں آج تیسرے روز بھی طلباء کے احتجاجی مظاہرے جاری

لاہور میں مبینہ زیادتی کیس کے خلاف طلباء کے تیسرے روز بھی مظاہرے جاری ہیں۔ مظاہرین کی بڑی تعداد کینال روڈ اور گلبرگ میں موجود ہے، جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات ہے۔ طلباء و طالبات نے حکومتی پروپیگنڈے کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور پولیس تشدد کرنے والے اہلکاروں کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس معاملے کو دبانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ، کھاریاں میں بھی طلباء نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا اور پنجاب کالج کھاریاں میں توڑپھوڑ شروع کردی۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ ظلم و ستم کا قانون نہیں مانتے اور انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Related posts

”وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کیلئے نماز استسقا ادا کرنےکی اپیل”

admin

”وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف کو قرض پروگرام کی راہ ہموار اور تکمیل کی یقین دہانی”

admin

”قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن: پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا تعمیراتی کاموں کا جائزہ”

admin

Leave a Comment