Vision Media Group
اہم خبریںپاکستان

مغربی کنارے میں اسرائیلی گاڑیوں پر حملہ؛ 3 یہودی ہلاک اور 8 زخمی

مغربی کنارے کے ایک قصبے میں کار اور بس پر مسلح افراد کی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں 3 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعے میں ہلاک ہونے والوں میں 60 سال کی دو خواتین اور 40 سالہ ایک مرد شامل ہیں، جنہیں جائے وقوعہ پر مردہ قرار دیا گیا۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں 3 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق حملہ آور ممکنہ طور پر فلسطینی نوجوان تھے جو ایک قریبی گاؤں کی جانب فرار ہو گئے۔ فوج نے علاقے میں چھاپا مار کارروائیاں شروع کر دی ہیں اور شہریوں کو مشکوک افراد پر نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب، حماس نے اس حملے کو قابض اسرائیلی فوج کے جرائم کے خلاف جراتمندانہ ردعمل قرار دیا ہے لیکن اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک مغربی کنارے میں تقریباً 800 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

اسرائیل کے وزیر دفاع نے خبردار کیا ہے کہ ایسے حملوں کا طاقت سے جواب دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے 1967 میں مغربی کنارے پر قبضہ کیا تھا اور وہاں یہودی بستیوں کی آبادکاری شروع کی۔ اقوام متحدہ سمیت دنیا کے بیشتر ممالک ان بستیوں کو غیر قانونی تسلیم کرتے ہیں، لیکن اسرائیل اسے اپنی تاریخی اور مذہبی زمین قرار دیتا ہے۔

Related posts

ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں دھماکہ، 3 افراد جاں بحق

admin

"لاہور میں سموگ تدارک: ٹریفک پولیس کا بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن”

admin

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی پیش قدمی جاری، اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر تنزلی سے دوچار

admin

Leave a Comment