Vision Media Group
اہم خبریںبین الاقوامی

امن کا نوبیل انعام جیتنے والے جاپان کے توشیوکی فلسطینیوں کے قتلِ عام پر رو پڑے کا نوبیل انعام جیتنے والے جاپان کے توشیوکی فلسطینیوں کے قتلِ عام پر رو پڑے

جاپان  امن کا نوبیل انعام جیتنے والے توشیوکی میماکی نے فلسطینیوں کے قتل عام پر آبدیدہ ہو گئے۔ جاپانی تنظیم نیہون ہیڈانکیو کی جانب سے ایٹمی ہتھیاروں کے خلاف مہم چلانے والے توشیوکی نے نوبیل انعام ملنے کے بعد اپنی گفتگو میں کہا کہ غزہ کو ہر حال میں جنگ جیتنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ اور اسرائیل کی جنگ بندی کے لیے کام کرنے والوں کی بجائے ہمیں نوبیل انعام کا مستحق قرار دیا گیا۔ آنکھوں میں آنسو بھرے توشیوکی نے کہا کہ غزہ میں بچوں کی خون آلود تصاویر دیکھ کر انہیں جاپان کے 80 سال پرانے واقعات کی یاد آ گئی، جب ایٹمی حملے نے بچوں سے ان کے والدین کو چھین لیا۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ توشیوکی میماکی کو اینٹی نیوکلیئر مہم کے لیے امن کا نوبیل انعام دیا گیا ہے۔

Related posts

امریکا میں شدید برفانی طوفان، 7 ریاستوں میں ہنگامی حالت نافذ

admin

”کراچی؛ حوالہ ہنڈی، غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث اہم ملزم گرفتار”

admin

”کہا تھا بانی پی ٹی آئی کی سیاسی قبر ان کے اپنے ہی کھودینگے: واوڈا”

admin

Leave a Comment