Vision Media Group
اہم خبریںپاکستان

پی ٹی آئی رہنماؤں کی اکثریت فوری طورپرسول نافرمانی تحریک کی حامی نہیں، مزید مشاورت کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی اکثریت فوری طور پر سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے کے حق میں نہیں ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق کور کمیٹی میں اس موضوع پر مشاورت کی گئی، جہاں ارکان نے تجویز دی کہ اس تحریک کو دسمبر تک مؤخر کیا جائے اور پہلے اس کے لیے مناسب لائحہ عمل تیار کیا جائے۔

ذرائع نے بتایا کہ کئی رہنما اس بات پر متفق ہیں کہ تحریک کی کال کو چند دن کے لیے مؤخر کرنے کا مشورہ بانی پی ٹی آئی کو دیا جائے۔ پارٹی قیادت 24 نومبر کو ہونے والے احتجاج کے نتائج کا جائزہ لینے کے بعد دوبارہ اس معاملے پر غور کرنا چاہتی ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد سول نافرمانی کی تحریک کے حوالے سے مزید مشاورت کی جائے گی۔

یاد رہے کہ کچھ دن پہلے عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات ناکام ہوتے ہیں تو عمران خان نے سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔ عمران خان نے اپنے مطالبات کے لیے 14 دسمبر تک کی ڈیڈ لائن دی ہے۔

Related posts

بنگلادیش پریمیئر لیگ؛ شاہین ڈھاکا پہنچ گئے

admin

پاکستان کرکٹ ٹیم کی شاندار فتح: محسن نقوی کی مبارکباد

admin

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی بیس بال یونائیٹڈ عرب کلاسک میں پاکستانی ٹیم کی فتح پر مبارکباد

admin

Leave a Comment