پاکستان کو آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرنی ہے، اور بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، بھارت کے تین پول میچز دو وینیوز پر منعقد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی براڈکاسٹرز، جو بھارتی کرکٹ بورڈ کے بھی براڈکاسٹر ہیں، کا ماننا ہے کہ دو مختلف وینیوز پر میچز ہونے سے براڈکاسٹنگ اور ایونٹ کی ویلیو میں اضافہ ہوگا۔ بھارتی میچز کو ایک ہی وینیو پر رکھنے سے اچھا تاثر نہیں ملے گا۔
بھارتی میڈیا نے مزید بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو دو وینیوز پر میچز کے انعقاد پر کوئی اعتراض نہیں ہے، اور اس تجویز کے پیش نظر پی سی بی نے راولپنڈی کو ایک ممکنہ وینیو کے طور پر پیش کیا ہے۔