Vision Media Group
کرائم

کراچی: سہراب گوٹھ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشتگرد گرفتار

کراچی:  کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے تین دہشتگرد گرفتار کر لیے۔

حکام سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے، جن میں فرہاد، حاجی رحمان اور محمد صغیر شامل ہیں۔

حکام نے بتایا کہ گرفتار دہشتگردوں سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ ملزمان نے 3 جون 2024 کو سہراب گوٹھ میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی تھی۔

اس فائرنگ کے نتیجے میں کانسٹیبل محمد یاسین شہید جبکہ کانسٹیبل سلمان عباس زخمی ہوگیا تھا۔ اس واقعہ کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی۔

حکام کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی مولانا بشیر گروپ سے ہے، اور ملزمان نے انکشاف کیا کہ مولانا بشیر نے انہیں پولیس پر حملے کا ٹاسک دیا تھا۔

Related posts

”قتل کے مقدمے میں مطلوب 2 خطرناک اشتہاری امارات سے گرفتار”

admin

”کراچی؛ حوالہ ہنڈی، غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث اہم ملزم گرفتار”

admin

”نرگس کو شوہر نے تشدد کا نشانہ کیوں بنایا؟ اصل حقیقت سامنے آ گئی”

admin

Leave a Comment