Vision Media Group
اہم خبریںپاکستان

کرم: بگن بازار میں فائرنگ کے بعد پاراچنار روانہ قافلے کو روک دیا گیا

کرم کے علاقے بگن بازار میں فائرنگ کے واقعے کے بعد امن معاہدے کے تحت 75 بڑی مال بردار گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو روک دیا گیا۔ امدادی قافلہ، جو پاراچنار کے لیے روانہ ہوا تھا، واپس ٹل پہنچ گیا۔ قافلے میں خوراک، ادویات اور دیگر ضروری سامان شامل تھا۔

ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ امن معاہدے کے بعد پاراچنار-ٹل روڈ کو کھول دیا گیا تھا، اور امدادی قافلے کو روانہ کرنے کی کوشش جاری تھی۔ اس دوران، کوہاٹ معاہدے کے تحت سڑک کلیئر کرنے کا کام بھی جاری ہے۔

بیرسٹر سیف، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر رات گئے کوہاٹ پہنچے اور کرم کے سرحدی علاقے چھپری روانہ ہوئے۔ ان کے ہمراہ کمشنر کوہاٹ، ڈی آئی جی، اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

مشیر اطلاعات کے مطابق، قافلے میں مختلف اقسام کی 75 گاڑیاں شامل ہیں جن میں 22 ویلر، 10 ویلر، اور 6 ویلر ٹرکس شامل ہیں۔ قافلے میں خوراک، ادویات، گیس سلنڈرز، سبزیاں، گھی، آٹا، چینی، اور دیگر اشیائے ضروریہ موجود ہیں۔

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قافلے کی سیکیورٹی کو یقینی بنا رہے ہیں، جبکہ گاڑیاں چھپری کے مقام پر موجود ہیں۔

Related posts

الیکشن کمیشن کل پی ٰٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت کرے گا

admin

پنجاب یونیورسٹی: طالبہ کی ہاسٹل کے کمرے میں مبینہ خود کشی

admin

”عمران خان پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کے اشارے نہیں ملے، برطانوی وزیر خارجہ”

admin

Leave a Comment