Vision Media Group
اہم خبریںپاکستان

کرم قبائلی تنازع؛ گرینڈ جرگے میں معاہدہ طے، فریقین نے دستخط کردیے

کرم کی صورتحال پر ہونے والے گرینڈ جرگے میں فریقین کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا۔

کوہاٹ میں ہونے والے کرم کی صورتحال سے متعلق جرگے میں فریقین نے امن معاہدے پر دستخط کردئیے۔ معاہدے کے مطابق دونوں فریقین بھاری ہتھیار حکومت کو دینے پر آمادہ ہوگئے ہیں۔ کمشنر کوہاٹ آفس  آج جرگے کے حتمی فیصلے کا اعلان کرے گا۔

اس قبل جرگہ ممبران کی تعداد مکمل نہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ روز معاہدے پردستخط نہیں ہوسکے تھے۔ دونوں فریقین معاہدے کے متعدد نکات پر متفق ہیں۔

 

گزشتہ روز کوہاٹ فورٹ میں ہونے والے جرگے میں مختلف نکات پر تبادلہ خیال ہوا۔ جرگے کی سربراہی کمشنر کوہاٹ معتصم باآللہ کر رہے ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  جب تک بھاری اسلحہ موجود ہے روڈ کھولنا بڑا رسک ہے۔ ضلع بھر میں ہیلی کاپٹرسروس جاری ہے۔ہیلی کاپٹر کے ذریعے ادویات اور دیگر سامان ضلع کُرم پہنچایا جا رہا ہے۔

Related posts

”سلام آباد سے پی ٹی آئی کے 200 کارکن گرفتار، اسلحہ بھی برآمد، پولیس ذرائع”

admin

”احتجاج کے معاملے پر پی ٹی آئی میں اختلافات، بشریٰ بی بی اور علی امین میں سخت جملوں کا تبادلہ”

admin

”دھرنے سے قبل اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کے درمیان رابطوں کا انکشاف ”

admin

Leave a Comment