Vision Media Group
اہم خبریںبین الاقوامی

کرپشن بے نقاب کرنے والا بھارتی صحافی سیوریج ٹینک میں مردہ پایا گیا

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بیجاپور میں 28 سالہ صحافی مکیش چندراکر 3 جنوری کو ایک سیوریج ٹینک میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، مکیش چندراکر ایک مقامی نیوز چینل کے لیے کام کرتے تھے اور حال ہی میں بدعنوانی سے متعلق ایک رپورٹ شائع کی تھی۔

رپورٹس کے مطابق، مکیش چندراکر نے 120 کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والی ایک سڑک کے منصوبے میں مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف کیا تھا۔ اس رپورٹ کے بعد حکومت نے ٹھیکیدار سریش چندراکر کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔

مکیش چندراکر یکم جنوری کی رات سے لاپتا تھے۔ اطلاعات کے مطابق، انہوں نے کنٹریکٹر سریش چندراکر کی ملکیت میں موجود ایک مقام پر ان کے بھائی رتیش سے ملاقات کی تھی۔ اس کے بعد ان کا فون بند ہو گیا، اور وہ گھر واپس نہیں لوٹے۔ ان کی گمشدگی کی رپورٹ ان کے بڑے بھائی یوکیش چندراکر نے درج کرائی تھی۔

واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ صحافی کی موت پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

Related posts

عمران خان کی نااہلی پر احتجاج؛ علی امین گنڈاپور اشتہاری قرار

admin

"جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی: ایک نیا باب”

admin

کوئٹہ دھماکے پر روسی صدر کی تعزیت، دہشت گردی کے خاتمے کیلیے پاکستان کو مکمل تعاون کی پیش کش

admin

Leave a Comment