Vision Media Group
اہم خبریں

کوئٹہ دھماکے پر روسی صدر کی تعزیت، دہشت گردی کے خاتمے کیلیے پاکستان کو مکمل تعاون کی پیش کش

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر دہشت گردی کے افسوسناک واقعے پر پاکستانی قیادت سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، روسی صدر نے پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کو اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ وہ اس دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں ہونے والی انسانی ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔

کریملن کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے پیغام میں ولادیمیر پیوٹن نے اس بربریت کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ روس پاکستان کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے تمام مظاہر کے خلاف تعاون جاری رکھے گا۔

روسی صدر نے مزید کہا کہ وہ اس حملے میں متاثرہ افراد کے اہل خانہ اور دوستوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔

یاد رہے کہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خودکش حملے کے نتیجے میں 25 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے تھے، جس نے پورے ملک کو غم و غصے میں مبتلا کر دیا ہے۔

Related posts

”سموگ سے پاک لاہور: شملہ پہاڑی میں گرین لاک ڈاؤن کے اقدامات”

admin

ڈی چوک احتجاج: علی امین گنڈاپور کی مخالفت، اجلاس میں تلخ جملوں کا تبادلہ

admin

”پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا دورۂ متحدہ عرب امارات: سیریز اور ایشیا کپ کی تیاری”

admin

Leave a Comment