بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ چندیکا ہتھورا سنگھے کو معطل کر دیا ہے۔
بورڈ کے مطابق، یہ اقدام ڈسپلن کی خلاف ورزی کے باعث اٹھایا گیا ہے۔ ہتھورا سنگھے کو معطلی کے 48 گھنٹوں کے اندر عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق، بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ 2023 کے دوران ایک کھلاڑی کے الزام کی تحقیقات کی، جس میں کہا گیا تھا کہ ہتھورا سنگھے نے انہیں تھپڑ مارا تھا۔