Vision Media Group
انٹرٹینمنٹبین الاقوامیدلچسپ و عجیب

گلوکار نک جوناس کنسرٹ کے دوران اسٹیج سے خوفزدہ ہوکر بھاگ گئے

پراگ  بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہر، گلوکار نک جوناس، پراگ میں ایک کنسرٹ کے دوران خود پر لیزر لائٹ دیکھ کر خوفزدہ ہو کر اسٹیج سے بھاگ گئے۔ اس واقعے کے دوران، ایک شخص نے ان پر لیزر لائٹ سے نشانہ لگایا، جس کی وجہ سے نک کو سیکیورٹی کے خطرے کا احساس ہوا۔ وہ فوراً اسٹیج سے نیچے اترے اور اپنی سیکیورٹی ٹیم کو آگاہ کیا۔

اس واقعے کے وقت نک کے بھائی، جو اور کیون، بھی اسٹیج پر موجود تھے، لیکن نک کے بھاگنے کے باوجود وہ وہاں رہے۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے فوراً اس شخص کو تلاش کر کے پنڈال سے ہٹا دیا۔ اس واقعے کی وجہ سے شو کچھ دیر کے لیے روکنا پڑا۔

نک جوناس کے خوفزدہ ہو کر اسٹیج سے اترنے کی ویڈیو کئی فین پیجز پر شیئر کی گئی۔ ایک فین پیج نے لکھا، "جوناس برادران کو آج رات پراگ میں اپنا شو مختصر وقت کے لیے روکنا پڑا، جب حاضرین میں سے کسی نے نک کی طرف لیزر سے نشانہ لگایا۔ اس شخص کو وہاں سے ہٹا دیا گیا اور شو دوبارہ جاری ہوا۔ مجھے خوشی ہے کہ نک اور باقی سب محفوظ ہیں۔”

Related posts

قدیم شاہراہ ریشم پر واقع صدیوں سے گمشدہ 2 شہروں کو دریافت کرلیا گیا

admin

دوران پرواز پائلٹ کو ہارٹ اٹیک کا سامنا ہونے پر ایک خاتون نے طیارے کو کامیابی سے اتار لیا

admin

الو ارجن کی گرفتاری: حیدرآباد میں فلم پریمیئر کے دوران بھگدڑ کا واقعہ

admin

Leave a Comment