Vision Media Group
اہم خبریںپاکستان

گیزر استعمال کریں نہ کریں اضافی بل دینا ہوگا، سوئی سدرن نے کراچی والوں سے وصولی شروع کردی

کراچی سوئی سدرن گیس کمپنی نے صارفین سے خود بخود گیزر چارجز وصول کرنا شروع کر دیے ہیں۔ کمپنی نے اضافی بل بھیجنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، جس کے تحت کراچی کے صارفین کو "کونیکل بیفل” چارجز کے نام سے 2085 روپے کے اضافی بل موصول ہو رہے ہیں۔ اس کے علاوہ، ایس ایس جی سی نے کونیکل بیفل کے استعمال کو لازمی قرار دیتے ہوئے اس کی تنصیب کے لیے ایک کمپنی کو ٹھیکہ بھی دیا ہے۔

گلستان جوہر کے رہائشی صارفین نے بتایا کہ انہیں اضافی بل بھیجے جا رہے ہیں۔ جب انہوں نے کمپنی سے رابطہ کیا تو انہیں بتایا گیا کہ ایس ایس جی سی نے گیزر استعمال کرنے والوں کے لیے کونیکل بیفل کا استعمال ضروری قرار دیا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ انہوں نے کمپنی کو آگاہ کیا کہ ان کے ہاں گیزر نہیں ہے، تو انہیں بتایا گیا کہ یہ چارجز ہر صورت میں ادا کرنے ہوں گے، چاہے گیزر استعمال کریں یا نہ کریں۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ گیزر میں کونیکل بیفل کے استعمال سے گیس کے استعمال میں 25 فیصد تک بچت ممکن ہے۔ مگر حیرت کی بات یہ ہے کہ جب سے کراچی میں ایس ایس جی سی نے رات کے وقت گیس کی لوڈ شیڈنگ کا نظام متعارف کرایا ہے، اس وقت سے گیزر کا استعمال کم ہوتا جا رہا ہے۔

Related posts

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر,ڈی سی لاہور کے تحصیل راوی میں مختلف مقامات کے دورے

admin

"پاکستان میں مہنگائی میں کمی: تازہ ترین اعداد و شمار اور اہم تبدیلیاں”

admin

"موسمی پیشگوئی: خشک موسم اور سموگ کا امکان”

admin

Leave a Comment