Vision Media Group
انٹرٹینمنٹ

31 سالہ لاء گریجویٹ لارنس بشنوئی کون اور سلمان خان کو کیوں قتل کرنا چاہتا ہے؟

سدھو موسے والا اور بابا صدیقی کے قتل میں ملوث بھارت کے معروف لارنس بشنوئی گینگ کا بالی ووڈ کے اسٹار سلمان خان کے ساتھ گہرا دشمنی کا رشتہ ہے۔ یہ دشمنی 1998 میں شروع ہوئی جب سلمان خان نے راجستھان کے ایک گاؤں میں کامیاب فلم "ہم ساتھ ساتھ ہیں” کی شوٹنگ کے دوران دو نایاب کالے ہرنوں کا شکار کیا۔ اس واقعے کے بعد بشنوئی گینگ نے سلمان خان کو مسلسل دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔

2018 میں جودھ پور کی عدالت نے سلمان خان کو کالے ہرن کے شکار کے کیس میں 5 سال قید کی سزا سنائی، لیکن بعد میں انہیں ضمانت مل گئی۔ اس کے بعد بشنوئی برادری نے انہیں اپنا دشمن مان لیا۔

بشنوئی برادری کے لیے کالے ہرن کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔ یہ برادری راجستھان کے تھر کے صحرا میں رہائش پذیر ہے اور ان کا تعلق ایک ہندو مسلک سے ہے جو درختوں، پودوں اور جانوروں کی عبادت کرتا ہے۔ بشنوئی لوگ کالے ہرن کو مقدس سمجھتے ہیں اور اس کی حفاظت کے لیے اپنی جان دینے تک کو تیار ہیں۔ انڈین وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت کالے ہرن کا شکار غیرقانونی ہے، جس کی سزا زیادہ سے زیادہ 6 سال قید ہے,

Related posts

ماں کے ہندو ہونے کے باوجود اے آر رحمان نے اسلام کیوں قبول کیا؟

admin

لارنس بشنوئی کا نام لے کر سلمان خان کو دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار

admin

سوشل میڈیا کے دور میں ٹرولنگ زندگی کا ایک ناگزیر پہلو ہے: کاجول۔

admin

Leave a Comment