لاہور 24 اکتوبر
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر لاہور صاف ستھرا مشن جاری، ڈی سی لاہور فیلڈ میں سرگرم
لاہور: ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے تحصیل راوی زون کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔
بارہ دری روڈ، شاہدرہ میں ڈینگی اور صفائی کے اقدامات کا جائزہ لیا۔
ڈی سی لاہور نے ڈینگی ورکرز سے ملاقات کی اور ڈینگی لاروا کی تلفی کے حوالے سے بریفنگ لی۔
مسلسل انسپکشنز اور بہترین اقدامات کی بدولت ڈینگی لاروا اور کیسز میں 50 فیصد کمی ہوئی، ڈی سی لاہور کا بیان۔
فیلڈ ورکرز کو ہدایت کی گئی کہ وہ ڈینگی لاروا کی زیادہ سے زیادہ نشاندہی کر کے انہیں تلف کریں۔
متاثرہ گھروں اور اطراف میں فوگنگ کو یقینی بنانے کی ہدایت۔
مربوط نظام کے تحت ہاٹ سپاٹس کی سو فیصد کوریج کو یقینی بنایا جائے۔
سڑک کنارے کھڑے پانی کے معاملے پر اسسٹنٹ کمشنر راوی زون سے وضاحت طلب کی گئی۔
سڑک کنارے کھڑے پانی کو فوری طور پر صاف کرنے کے لیے واسا حکام کو ہدایات۔
ایل ڈبلیو ایم سی کے ورکرز کو علاقے میں صفائی کے انتظامات مزید بہتر بنانے کی ہدایت۔
"کہیں بھی گندگی کے ڈھیر نہیں ہونے چاہئیں”—ڈی سی لاہور کا عزم۔
شہری آبادی سے جھگیوں کے انخلاء میں پیشرفت ہوئی، اسسٹنٹ کمشنر کی بریفنگ۔
جھگیوں میں مقیم خانہ بدوشوں کو نئے مقامات پر منتقل کیا جائے گا۔
چکیاں ونڈالا روڈ اور جی ٹی روڈ، شاہدرہ میں تجاوزات کا بھی جائزہ لیا۔
تجاوزات کے خاتمے کے لیے کیے گئے اقدامات کی تعریف۔
تجاوزات کے خاتمے کو مستقل بنیادوں پر برقرار رکھنے کی ہدایت۔
شہر میں جگہ جگہ لگے بینرز اور سٹیمرز کو فوری ہٹانے کی ہدایت، ڈی سی لاہور۔
"بینرز اور سٹیمرز شہر کی بدنمائی کا سبب بن رہے ہیں”—ڈی سی لاہور کا بیان۔
اس موقع پر سی او ایم سی ایل، اسسٹنٹ کمشنر راوی زون، اور سی او ایل ڈبلیو ایم کے دیگر اہلکار بھی موجود تھے۔