Vision Media Group
کرکٹکھیل

”زمبابوے نے پاکستان کو 206 رنز کا ہدف دے دیا، پہلی اننگز میں 205 رنز بنا کر آؤٹ”

زمبابوے نے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کو جیت کے لیے 206 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی، جس پر زمبابوے کی پوری ٹیم 40.2 اوورز میں 205 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا 39، شون ولیمز 23، مارومانی 29، جوئے لارڈ 15 اور برائن 20 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ جبکہ ساتویں نمبر پر آنے والے رچرڈ نے اہم 37 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو سپورٹ فراہم کی۔

پاکستان کی جانب سے سلمان آغا اور فیصل اکرم نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ عامر جمال، محمد حسنین اور حارث روف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

Related posts

”قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن: پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا تعمیراتی کاموں کا جائزہ”

admin

”آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان رواں ہفتے متوقع: بھارتی میڈیا”

admin

دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کیخلاف انگلینڈ کی دوسری وکٹ 125 رنز پر گرگئی

admin

Leave a Comment