Vision Media Group
اہم خبریںکرائم

”کراچی؛ حوالہ ہنڈی، غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث اہم ملزم گرفتار”

کراچی:
وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ایک اہم ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق، یہ کارروائی کراچی میں کی گئی، جس دوران حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث گینگ کا اہم رکن گرفتار کیا گیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم کو سولجر بازار کراچی میں واقع ایک فلیٹ سے چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا، جہاں سے کروڑوں روپے مالیت کی غیر قانونی کرنسی برآمد کی گئی۔

چھاپے کے دوران، ملزم سے ایک کروڑ 59 لاکھ روپے نقد، پے آرڈر کی نقول، اور حوالہ ہنڈی سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کیا گیا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھا اور وہ حکام کو برآمد شدہ کرنسی کے بارے میں تسلی بخش جواب نہیں دے سکا۔ ملزم سے تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

Related posts

وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 8 افراد شہید، 5 زخمی

admin

"اسلام آباد: بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور”

admin

قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا دورہ، تعمیراتی کاموں کی رفتار میں تیزی

admin

Leave a Comment