Vision Media Group
اہم خبریں

”پاکستان میری ٹائم نے ڈوبنے والے بھارتی مال بردار جہاز کے عملے کے 12 ارکان کوبچالیا”

پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے ہندوستانی مال بردار جہاز کے ڈوبنے کے بعد زندہ بچ جانے والے عملے کے 12 ارکان کو کامیابی سے ریسکیو کیا۔

پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے مطابق، تقریباً 10:20 بجے، میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر (ایم آر سی سی) پاکستان کو ایم آر سی سی ممبئی (بھارت) سے ایک فوری ای میل موصول ہوئی جس میں ڈوبنے والے بحری جہاز کے بچ جانے والوں کو تلاش کرنے اور ان کی مدد کی درخواست کی گئی۔

پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے فوراً ردعمل اور موثر رابطہ کاری کے نتیجے میں، ہندوستانی مال بردار جہاز کے تمام 12 بچ جانے والے ارکان کو کامیابی سے بچا لیا گیا۔ ریسکیو آپریشن میں میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے جہاز، بوٹس اور ائیرکرافٹ نے حصہ لیا۔

یہ کارروائی پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی تیاری، پیشہ ورانہ مہارت اور علاقائی تعاون کے فروغ کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ اس آپریشن نے یہ ثابت کیا کہ پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کسی بھی قومیت کے بغیر سمندری ہنگامی حالات میں فوری طور پر ردعمل دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

Related posts

مسجد میں ہندو مذہبی نعرے لگانا جائز قرار،بھارتی کورٹ کا انتہائی متنازع فیصلہ

admin

”عالمی مارکیٹ کے اثرات: سونے کی قیمتوں میں مزید کمی، 24 کیرٹ فی تولہ 1 ہزار روپے سستا”

admin

انصاف کا سلسلہ 9 مئی کے منصوبہ سازوں کو کیفرکردار تک پہنچانے تک جاری رہے گا، آئی ایس پی آر

admin

Leave a Comment