Vision Media Group
اہم خبریں

”قاضی فائز پر حملہ: 23 پاکستانیوں کے نام پی سی ایل میں شامل، حوالگی کیلئے برطانیہ کو خط لکھ دیا گیا”

ابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر حملہ کرنے والے 23 پاکستانیوں کے نام پی سی ایل میں ڈالے گئے

پاکستان کے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر لندن میں حملہ کرنے والے 23 پاکستانی شہریوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) میں شامل کر دیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، ان افراد میں تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی ملائیکہ بخاری اور لندن میں نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر مظاہروں کے دوران شہرت پانے والے شایان علی کے نام بھی شامل ہیں۔

پاکستانی حکام نے برطانوی حکومت کو ایک خط بھیج دیا ہے، جس میں ان افراد کی حوالگی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ خط کے ذریعے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اگر یہ افراد پاکستان واپس آئیں گے تو انہیں ملک میں درج مقدمات میں گرفتار کر لیا جائے گا۔

اس فہرست میں دیگر افراد کے نام بھی شامل ہیں، جن میں سعدیہ فہیم، فہیم گلزار، ماہین فیصل، سدرہ طارق اور حبا عبدالمجید شامل ہیں۔ یہ تمام افراد ان تحقیقات کا حصہ ہیں جو لندن میں ہونے والے حملے کے حوالے سے کی جا رہی ہیں۔

Related posts

وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 8 افراد شہید، 5 زخمی

admin

لاہور فش منڈی کا ایک اور مقام تبدیل کرنے کا فیصلہ

admin

”شریف خاندان کو دیوالیہ کرنے کا آغاز بھٹو دورسے ہوا، فیملی ترجمان کا برطانوی عدالت کے فیصلے پرردعمل”

admin

Leave a Comment