چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی طیب اکرام کو انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد
لاہور، 11 نومبر 2024:
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی نے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (آئی ایچ ایف) کے بلامقابلہ صدر منتخب ہونے پر طیب اکرام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ طیب اکرام کا آئی ایچ ایف کے صدر کے طور پر انتخاب پاکستان کے لئے ایک بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے طیب اکرام کی ہاکی کے کھیل کے فروغ میں نمایاں خدمات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ عالمی سطح پر ہاکی کے کھیل کے مزید فروغ کے لئے اقدامات جاری رکھیں گے۔
چئیرمین پی سی بی نے طیب اکرام کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں ہاکی کے کھیل میں نئی بلندیوں تک پہنچنے کی امید ہے۔