اسرائیلی فوج نے غزہ میں 24 گھنٹوں کے دوران 95 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 95 فلسطینی شہید ہوگئے۔
دوسری جانب، لبنان کے دارالحکومت بیروت میں عوام کو 2 علاقے فوری خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے، جب کہ حملوں کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔ اس دوران 24 گھنٹوں میں 6 میڈیکل ورکرز سمیت 45 لبنانی بھی شہید کیے گئے۔
شام میں لبنانی سرحد کے قریب بھی اسرائیل نے حملہ کیا، جس میں 10 شہری شہید ہوگئے۔
ادھر، جمعرات کو حزب اللہ نے شمالی اسرائیل پر راکٹ حملوں میں 4 غیر ملکیوں سمیت 7 افراد کو ہلاک کردیا۔
امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کی کوششوں میں اچھی پیش رفت ہوئی ہے