Vision Media Group
تجارت

سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی آئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 71 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ  429 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 32ہزار 510 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 4 ڈالر کم ہوکر 2613 ڈالر فی اونس ہے۔

ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ رواں ہفتے فی تولہ سونے کا بھاؤ 4300 روپے کم ہوا ہے جبکہ سونے کی عالمی قیمت رواں ہفتے 40 ڈالر فی اونس کم ہوئی ہے۔

Related posts

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ریکارڈ ساز دن رہا۔ مارکیٹ میں تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھ گئی، جس کے نتیجے میں حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مثبت رجحان اقتصادی اصلاحات اور سرمایہ کاری کے فروغ کی عکاسی کرتا ہے۔ آج کے سیشن میں کئی کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا۔

admin

"منی مزدا ٹرانسپورٹرز کی ملک گیر ہڑتال: محکمہ ایکسائز کے خلاف احتجاج”

admin

سعودی عرب نے ریکوڈک میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کرلیا

admin

Leave a Comment