Vision Media Group
اہم خبریںپاکستان

”چیف جسٹس کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس جاری”

اسلام آباد:
چیف جسٹس آف پاکستان کی صدارت میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس شروع ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق، سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی صدارت میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس جاری ہے، جس میں سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ کے لیے ججز کی نامزدگی کی جائے گی۔

سپریم کورٹ کے کانفرنس روم میں ہونے والے اجلاس میں چیف جسٹس آف پاکستان کے علاوہ جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین خان شریک ہیں۔ اجلاس میں جسٹس جمال خان مندوخیل، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل بھی موجود ہیں۔

علاوہ ازیں، اجلاس میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ محمد شفیع صدیقی، سینیٹر فاروق ایچ نائیک اور شیخ آفتاب احمد بھی شریک ہیں۔

Related posts

"چیلنجرز اور اسٹرائیکرز کی شاندار کامیابی: انڈر19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں دلچسپ میچز”

admin

"لاہور میں سموگ کے خلاف کارروائیاں: شہریوں کا کردار اہم”

admin

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی اور انگلینڈ و ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رچرڈ تھامسن کی ملاقات

admin

Leave a Comment