Vision Media Group
پاکستانکرکٹکھیل

"آسٹریلیا نے بارش سے متاثرہ میچ میں پاکستان کو 29 رنز سے شکست دے دی”

برسبین میں ہونے والے پاکستان اور آسٹریلیا کے پہلے ٹی20 میچ میں مہمان ٹیم نے پاکستان کو 29 رنز سے شکست دے دی۔

بارش کی وجہ سے میچ 7 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا، جس میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 94 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان کی ٹیم اس ہدف کے تعاقب میں صرف 63 رنز ہی بنا سکی۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے گلین میکسویل نے 19 گیندوں پر 43 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 5 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ اس کے علاوہ میتھیو شارٹ 7، جیک فریسر اور ٹم ڈیوڈ 9،9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا نے سات اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 93 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور نسیم شاہ نے ایک، ایک جبکہ عباس آفریدی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یہ میچ بارش کے باعث مختصر ہونے کے باوجود دلچسپ رہا، جس میں آسٹریلیش ٹیم نے پاکستان کو 29 رنز سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کر لی۔

Related posts

آئینی ترامیم کمیٹی کا اجلاس : جے یو آئی نے نئی عدالت کے قیام کی مخالفت کردی

admin

ڈی چوک احتجاج: علی امین گنڈاپور کی مخالفت، اجلاس میں تلخ جملوں کا تبادلہ

admin

پنجاب یونیورسٹی: طالبہ کی ہاسٹل کے کمرے میں مبینہ خود کشی

admin

Leave a Comment