ویژن ویب کے سینئر صحافی احتشام افضال نے پاکستان کی معروف اداکارہ نرگس کے شوہر کی جانب سے تشدد کے حوالے سے اہم انکشافات کیے ہیں۔ سینئر صحافی نے بتایا کہ نرگس نے انسپکٹر ماجد بشیر کے ساتھ زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا، اور اس دوران اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ ماجد انہیں تھیٹر کی اجازت نہیں دے رہے تھے اور وہ ان سے شادی کرنا چاہتے تھے۔ شادی کے بعد، نرگس نے تھیٹر سے دور رہنے کا فیصلہ کیا۔