بلوچستان گراپلنگ ایسوسی ایشن کا نیشنل گراپلنگ چیمپئن شپ کی تیاری کے لیے کیمپ
بلوچستان گراپلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 3 روزہ کیمپ کا آغاز کچلاک میں واقع امین مارشل اکیڈمی میں ہوا۔ اس کیمپ کا افتتاح معروف ووشو نیشنل اور انٹرنیشنل میڈلسٹ کلیم اللہ کاکڑ، ریسلنگ نیشنل گولڈ میڈلسٹ یایا کاکڑ، اور بابائے سپورٹس امین مارشل نے کیا۔
کیمپ کی نگرانی بلوچستان گراپلنگ ایسوسی ایشن کے صدر صدام ترین اور نیشنل پلیر ٹرینر قاسم خان نے کی۔ اس کیمپ میں مختلف اکیڈمیز نے شرکت کی، جس کا مقصد نیشنل گراپلنگ چیمپئن شپ کے لیے کھلاڑیوں کی تیاری کو بہتر بنانا ہے۔
ہماری کمیونٹی میں گراپلنگ کے فروغ کے لیے ہمارا عزم جاری ہے!