Vision Media Group
اہم خبریںپاکستان

بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، سیکیورٹی ہائی الرٹ

عمران خان کی اہلیہ، بشریٰ بی بی، کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ اسلام آباد میں اسپیشل جج سینٹرل کی جانب سے توشہ خانہ ٹو کیس میں جاری کردہ روبکار کی بنیاد پر کیا گیا۔ بشری بی بی کی رہائی کے وقت جیل کے باہر سیکیورٹی ہائی الرٹ تھی۔

عدالتی عملے نے بشریٰ بی بی کی رہائی کے لیے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا۔ جیسے ہی انتظامیہ نے روبکار موصول کیا، قانونی کارروائی مکمل کی گئی۔ بشری بی بی جیل سے باہر نکل کر سفید رنگ کی لینڈ کروزر میں روانہ ہو گئیں۔

اس موقع پر اڈیالہ کے باہر پولیس کے تازہ دم دستے گیٹ 5 پر تعینات رہے۔ یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشری بی بی کو توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ وہ مجموعی طور پر 9 ماہ جیل میں رہیں اور انہیں رواں سال 31 جنوری کو توشہ خانہ کیس میں 14 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

کمشنر اسلام آباد نے پہلے بشری بی بی کو بنی گالہ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جسے بعد میں انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا۔ ہائی کورٹ نے ان کی سزا معطل کرتے ہوئے انہیں دوبارہ توشہ خانہ ٹو کیس میں گرفتار کیا۔

Related posts

"عاقب جاوید کو 2025 چیمپئنز ٹرافی تک پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال ہیڈ کوچ مقرر”

admin

بلوچستان گراپلنگ ایسوسی ایشن: نیشنل چیمپئن شپ کی تیاری کے لیے 3 روزہ کیمپ کا آغاز

admin

ڈی چوک احتجاج: علی امین گنڈاپور کی مخالفت، اجلاس میں تلخ جملوں کا تبادلہ

admin

Leave a Comment