Vision Media Group
انٹرٹینمنٹپاکستان

ٹک ٹاکر مناہل ملک کی وائرل نازیبا ویڈیوز پر مشی خان کی تنقید

معروف ٹک ٹاکر مناہل ملک کی حال ہی میں وائرل ہونے والی نازیبا ویڈیوز کے معاملے پر اداکارہ مشی خان کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی، جس میں وہ ایسے تمام ٹک ٹاکرز پر تنقید کر رہی ہیں جن کی نامناسب ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلتی ہیں۔

مشی خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’’آج مجھے ٹوئٹر پر ایک مشہور ٹک ٹاکر کی نازیبا ویڈیوز کی خبر دیکھ کر افسوس ہوا، جس میں وہ اپنے الفاظ سے کسی کو دھمکا رہی ہے کہ اگر وہ کہیں اور گئے تو میں اسے وائرل کردوں گی۔‘‘

اداکارہ نے اس معاملے پر اپنی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹک ٹاکرز کو اپنی فیملی اور ماحول کا خیال رکھنا چاہیے۔ آپ کا اثر لوگوں پر پڑتا ہے، اس لیے فحاشی سے گریز کریں۔ ہمارا معاشرہ پہلے ہی اخلاقی گراوٹ کا شکار ہے۔ ہمیں اچھی باتوں کو فروغ دینا چاہیے اور مثبت سرگرمیوں میں مشغول ہونا چاہیے۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں ٹک ٹاکر مناہل ملک کی دس نازیبا ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں، جن میں وہ اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ موجود تھیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے ان ویڈیوز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ مشہوری کا ایک حربہ ہے۔

Related posts

"پولیو سے پاک پاکستان: گورنر پنجاب کی قیادت میں آگاہی سیمینار”

admin

"اسلام آباد: بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور”

admin

بلوچستان گراپلنگ ایسوسی ایشن: نیشنل چیمپئن شپ کی تیاری کے لیے 3 روزہ کیمپ کا آغاز

admin

Leave a Comment