Vision Media Group
اہم خبریںپاکستان

سندھ ہائیکورٹ نے سابق صوبائی مشیر اسماعیل ڈاہری پر مزید مقدمات درج کرنے سے روک دیا

سندھ ہائی کورٹ نے سابق مشیر وزیراعلیٰ سندھ اسماعیل ڈاہری کے خلاف مزید مقدمات درج کرنے سے روک دیا ہے۔ یہ فیصلہ اسماعیل ڈاہری کی بہنوں کی درخواست پر دیا گیا، جس میں استدعا کی گئی تھی کہ ان کے بھائی کے خلاف مزید مقدمات نہ بنائے جائیں۔

عدالت نے آئی جی سندھ کو حکم دیا کہ اسماعیل ڈاہری کے خلاف مزید مقدمات درج نہ کیے جائیں۔ اسماعیل ڈاہری، جو کہ حال ہی میں گرفتار ہوئے تھے، کے خلاف الزام ہے کہ ان کے قبضے سے 5 کلو چرس، کلاشنکوف اور نقدی برآمد ہوئی تھی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسماعیل ڈاہری نے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑا، جس کی وجہ سے حکمران جماعت ناراض ہوگئی ہے اور ان کے خاندان کے افراد پر سیاسی انتقام کے تحت مقدمات قائم کیے جا رہے ہیں۔ ان کے بیٹے علی مصطفیٰ کو بھی پولیس نے اغوا کیا ہے۔

عدالت نے حکم دیا کہ ایس ایس پی ملیر علی مصطفیٰ کو سات دن کے اندر پیش کرے، جبکہ جیل حکام کو اسماعیل ڈاہری کا علاج فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

عدالت نے آئی جی سندھ، آئی جی جیل خانہ جات اور ایس ایس پی ملیر سے 7 نومبر تک جواب داخل کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ اسماعیل ڈاہری کے خاندان کے تمام مرد جیل میں ہیں، اور ان کی جان کو خطرہ لاحق ہے۔

Related posts

”9 مئی؛ جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں شاہ محمود قریشی و دیگر پر فرد جرم عائد”

admin

کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں 8 افراد زخمی

admin

”پی ٹی آئی کے گرفتار شرپسندوں کے ہوش ربا انکشافات”

admin

Leave a Comment